0

ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق شفیع نے ہمراہ ایجو کیشن یونٹ ٹریفک پولیس جہلم FG کالج منگلا کینٹ میں آگاہی سیمنا رکا انعقاد کیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ایڈیشنل آ ئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر اور ڈی پی جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق شفیع نے ہمراہ ایجو کیشن یونٹ ٹریفک پولیس جہلم FG کالج منگلا کینٹ میں آگاہی سیمنا رکا انعقاد کیا جس میں طلباء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت ون ویلنگ اور ہیلمٹ کا استمال اور قیمتی انسانی جانوں کو کیسا بچایا جاسکتا ہے کے بارے میں لیکچر دیا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرجہلم نے طلباء کو بتایا وہ ملک کا مستقبل ہے اور وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار تب ادا کرسکتے ہیں اگر وہ قوانین پر عمل کریں گے اور لائسنس کی اہمیت اور مو ٹر لائسنس کی کمپین بارے آگاہ کیا پرنسپل FG کالج محمد شاہد رضا نے جہلم پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور اس بات کی خواہش کا اظہار کیا آئیندہ بھی اس قسم کے آگاہی لیکچر کا انعقاد ہونا چاہیے۔