0

میاں علی عنصر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)میاں علی عنصر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے عزیز واقارب اور دوستوں نے شاندار استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کی سیاسی، سماجی شخصیت میاں علی عنصر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے عزیز و اقارب سمیت دوستوں نے ان کا شاندار استقبال کیا عمرہ کی سعادت ادا کرنے پر مبارکباد دی میاں علی عنصر کا کہنا تھا کہ یہ سفر میرے لیے ایک یادگار سفر ہے اور میں دعاگو ہوں کہ اللہ پاک اپنے گھر کی زیارت ہر مسلمان کو کروائے, مبارکباد دینے والوں میں محمد علی کوآرڈینیٹر ایم این اے بلال اظہر کیانی، چوہدری امجد عباس پٹواری دینہ سرکل، ابرار حسین،مسعود عباس، مرزا خورشید، میاں عرفان، عارف اعوان، میاں جمعہ، راجہ لیاقت،سہیل انجم قریشی اور دیگر افراد شامل تھے۔