0

جی ٹی روڈ کالا گجراں ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر حادثہ کا شکار ہوگیے حادثے میں ایک شخص جاں بحق

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جی ٹی روڈ کالا گجراں ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر حادثہ کا شکار ہوگیے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کالا گجراں کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمبر کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجہ میں محمد عارف ولد محمد خان سکنہ سوہاوہ جاں بحق ہو گیا ہے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔