دینہ(سہیل انجم قریشی سے) انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے گیس ڈیلروں نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے حکومت کی طرف سے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 2900 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن دینہ مین گیس سلنڈر 3500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے کوئی چیک کرنے والا نہیں، مقامی انتظامیہ دفتروں تک ہی محدود۔ تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ کی آشیرباد سے گیس پلانٹوں نے گیس سلنڈروں کی قیمت میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے گیس سلنڈر جو کہ ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے اس کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ہے گیس سلنڈر کی قیمت اچانک 2900 روپے سے بڑھ کر 3500 روپے تک جا پہنچی ہےجبکہ دیہی علاقوں میں گیس سلنڈر 3600 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے حکومت وقت کے مقرر کردہ ریٹ پر گیس کی فروخت نہیں ہو رہی اوگرا ہر ماہ میں صرف ایک بار ریٹ میں اضافہ کرتی ہے جب کہ دوکاندار روزانہ کی بنیاد پر اس کے ریٹ بڑھاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی عدم توجہی ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ ریٹ کے اضافے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور مقامی انتظامیہ کو بھی متحرک کیا جائے تاکہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
0