0

رانا حاجی زین زرگر مشہور کاروباری سماجی شخصیت نیزہ باز گروپ دینہ کے سرپرست کی تحصیل پریس کلب دینہ میں آمد

جہلم (جرار حسین میر سے)رانا حاجی زین زرگر مشہور کاروباری سماجی شخصیت نیزہ باز گروپ دینہ کے سرپرست تحصیل پریس کلب دینہ میں تشریف لائے ان کا استقبال صدر تحصیل پریس کلب دینہ جرار حسین میر اور پروفیسر خورشید علی ڈار نے کیا ان کی امد پر ان کو ہار پہناۓ گئے ان کے ساتھ رانا حذیفہ زرگر چایلڈ پلیر نیزہ بازی تھے أن کو بھی ہار پہنایا گیا مہمان خصوصی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتےہیں نیزہ بازی کے میدان میں دو سال سے کم عرصہ میں ان چیمپین بنا دیا ان کے بھتیجے کو ان ان کو دیکھ کر شدید ترین شوق ہوا جنہوں نے اس دفعہ ضلع لیول کی ٹیموں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور اپنی پوری ٹیم کو کامیابی دلائی انہوں نے پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ مثبت انداز میں سماجی کاموں اور کھیل کے میدان میں حصہ لے کر انسان کامیاب زنڈگی گزار سکتا ہے سرپرست نیزہ باز گروپ زین زرگر نے مزید کہا کہ یہ شوق انسان اپنی فٹنس کے لیے بھی کرتا ہے اس نیزہ بازی کی گیم سے ہمارے بچے ہمارے اس پنجاب کے ثقافتی کھیل کو کھیل کر منشیات جیسی لعنت سے دور ہو سکتے ہیں میڈیا کے توسط سے میں یہی کہوں گا کہ ون ویلنگ اور بے شمار ایسے شوق ہیں جن سے جان جانے کا خطرہ ہوتا ہے اور پیسے کا بھی ضیا ہوتا ہے نیزہ بازی اور گھوڑ سواری مردانہ گیم ہے اس میں پلیئر کو فٹنس کے بے شمار موقع ملتے ہیں اور بچے اور انے والی نسلیں برے کاموں سے بچی رہتی ہیں صدر تحصیل پریس کلب دینہ نے ان کے انے پر شکریہ ادا کیا اور توقع کی کہ وہ سماجی کاموں میں حصہ لیتے رہیں گے ۔