0

دینہ کے رہائشی نمبردار اسد عباس کو ڈکیتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم حسن علی کو سزائے موت سنا دی گئی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی علاقہ شہامد پور کے رہائشی نمبردار اسد عباس کو ڈکیتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم حسن علی کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت،دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں لہڑی کے مقام پر شہامد پور دینہ کے نمبردار اسد عباس سے مجرم حسن علی سکنہ گجر خان نے 22 ہزار نقدی، موبائل فون وغیرہ چھین لیا اور گولی مار کر قتل کر دیا تھا، تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج ہوا ، ڈی پی او کے حکم پر سب انسپکٹر اللہ دتہ نے سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن ریسورسز سے مجرم کا سراغ لگا کر گرفتار کر کے برآمدگی کی، تمام شواہد اکٹھے کر کے چالان مرتب کر کے عدالت پیش کیا، ایڈیشنل سیشن جج دانش افضال کی عدالت میں کیس کا ٹرائل ہوا، بعد اس سماعت موثر تفتیش کی بدولت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے حسن علی کو دفعہ 302 میں سزائے موت، ڈکیتی کی دفعہ کے تحت دس سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ہے۔