دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جی ٹی روڈ پر تین مختلف حادثات میں پانچ خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر تین مختلف حادثات میں 5 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں،دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل جی ٹی روڈ پر پرائیویٹ ایمبولینس روڈ کے ساتھ نالے میں گر گئی حادثے میں دو افراد زخمی ہو گیے
ایمبولینس مریض کو لے کر گجرات سے راولپنڈی جا رہی تھی جبکہ دوسرا حادثہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ پر پیش آیاجس میں ہائی ایس الٹ گئی حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگیے ہیں حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تیسرا حادثہ چھاؤنی چوک جی ٹی روڈ پر بس اور مزدا کنٹینر کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گیے ہیں حادثہ تیزرفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
0