0

دینہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سبزی منڈی والی روڈ کو بار بار توڑ کر مرمت کیا جا رہا ہے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سبزی منڈی والی روڈ کو بار بار توڑ کر مرمت کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی والی روڈ دو سال پہلے مرمت کی گئی تھی جس میں پائپ لائن صحیح نہ ڈالنے کی وجہ سے روڈ کو بار بار توڑا جا رہا ہے جس سے اہل علاقہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے سارا گندہ پانی روڈ کے اوپر جمع ہو جاتا ہے جہاں سے گزرنا محال ہے دینہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کے افسران جہنوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے جس وجہ سے بار بار روڈ کو توڑا جا رہا ہے ایسے غیر ذمہ دار انجینئر اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔