دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ بائی پاس go پیٹرول پمپ کے قریب مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مزدور کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ بائی پاس پر مزدور حکمت خان ولد ولی خان سکنہ لیاقت ٹاؤن دینہ سریا کے ساتھ کام کر رہا تھا جو کہ الیکٹرک فیڈر کے ساتھ ٹکرا گیا کرنٹ لگنے سے حکمت خان موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے جوان حکمت خان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
0