اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ راستے کی تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر ڈی چوک پہنچا جائے گا، چاہے آج رات یا کل صبح۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈی چوک پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے قافلے مختلف علاقوں سے روانہ ہو چکے ہیں اور پنجاب کی حدود میں داخل ہو گئے ہیں۔ علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنما کارکنوں کے ساتھ شامل ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے آنے والے قافلے کی قیادت عمر امین گنڈا پور کر رہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اب تک 60 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں قومی اسمبلی کے ارکان عامر ڈوگر، زین قریشی، اور معین ریاض شامل ہیں۔
احتجاج کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو وفاقی دارالحکومت کے تمام اداروں پر لاگو ہوگا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث معیشت کو روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیکس وصولیوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں :ہم خان کو لیے بغیر کسی صورت واپس نہیں جائیں گے،بشریٰ بی بی کا قافلے سے دھو اں دار خطاب
The post ڈی چوک پر کتنا طویل دھرنا دینا ہے ، علی امین گنڈ ا پور نے بتا دیا appeared first on ABN News.