0

26 نومبر کا احتجاج ،عدالت نےپولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شہریار آفریدی اور ایمان وسیم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ سیمابیہ طاہر، زرتاج گل، مشعال یوسفزئی، سلمان اکرم راجا، راجا بشارت، عمیر نیازی، شیر علی ارباب، شہرام ترکئی، علی بخاری، رؤف حسن، نعیم پنجوتھا، عالیہ حمزہ، داوڑ خان، فضل محمد خان سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث درخواستوں پر بطور ڈیوٹی جج سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو اس تاریخ تک ان رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر دلائل دیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ عبدالطیف چترالی 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہیں اور اب تک سرنڈر نہیں کیا لہٰذا قانون سے مفرور شخص کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

کاغان، دریائے کنہارمیں گاڑی گرگئی، میاں بیوی جاں بحق ، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

The post 26 نومبر کا احتجاج ،عدالت نےپولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا appeared first on ABN News.