0

راستے بند ہونے کی وجہ سے دینہ میں سبزیوں کی قیمتیں ڈبل ہو گئیں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)راستے بند ہونے کی وجہ سے دینہ میں سبزیوں کی قیمتیں ڈبل ہو گئی ہیں ایک سو کلو والی سبزی تین سو کلو میں فروخت ہو رہی ہے دینہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دینہ سبزی منڈی میں سبزیوں کی ڈبل قیمتیں وصول کی جارہی ہیں مٹر 3 سو روپے کلو، ٹماٹر 3 سو روپے کلو، آلو 150 روپے کلو، پیاز 150 روپے کلو، بھنڈی 200 روپے کلو، بینگن 150 روپے کلو، ادرک ایک ہزار روپے کلو، لہسن 700 روپے کلو، میں فروخت ہورہے ہیں جب دکانداروں سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ راستے بند ہیں جس کی وجہ سے تمام سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں پہلے ہی مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام بچوں کا گزر بسر مشکل سے کر رہے ہیں اوپر سے سبزی منڈی میں دکانداروں نے راستے بند کا بہانہ کر کے سبزیوں کی قیمتیں ریٹ لسٹ سے زائد وصول کررہے ہیں دینہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔