دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ کی انتظامیہ نے جو وعدے کیے وفا نہ ہو سکے انتظامیہ تحصیل دینہ کے مسائل کوحل کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے شہر کے مسائل کے حوالے سے جو وعدے کیے وہ ابھی تک پورے نہ ہو سکے مقام افسوس ہے کہ تاحال اہم نوعیت کے چند مساہل جن کی فوری توجہ کی ضرورت تھی خلاف توقع ان کو حل نہیں کیا گیا فیملی پارک دینہ میں چار کیمرے لگانے کا تحصیل انتظامیہ نے وعدہ کیا مگر اس پر عمل نہیں ہوا فیملی پارک دینہ میں پولیس مین کی تعیناتی کا بھی وعدہ کیا گیا تھا تاکہ بچے اور خواتین کسی ناخوشگوار واقع سے محفوظ رہ سکیں حسب توقع اس پر بھی توجہ نہیں دی گئی منگلا روڈ کے وسط میں ڈی سی جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ڈیوائڈر لگانے کا وعدہ کیاتاکہ ٹریفک کی روانی برقرار ہو سکے دو ماہ گزر چکے ہیں اس پر بھی توجہ نہیں دی گئی اب لوگوں کا منگلا روڈ پر سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے لوگ خود ساختہ مہنگاہی کے ہاتھوں تنگ ہوچکے ہیں حقاہق کے مطابق ہر طرف تجاوزات ہیں انتظامیہ بڑی حد تک جرمانے کرتی ہے مگر کاروبار کرنے والوں کی روش میں تبدیلی نہیں آئی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کن اسباب کی وجہ سے کاروبار کرنے والے اپنی روش میں تبدیلی نہیں لاتے مختصر ترین الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ جب تک انتظامیہ خلوص نیت سے اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرے گی اس وقت تک بہتری کی گنجاہش نا ہونے کے برابر ہے مفاد عوام انتظامیہ کو اپنا ٹارگٹ تعین کرنا ہوگا شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی جنگل میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں پر قانون نام کی کوئی چیز نا ہو۔
0