0

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا ایل پی جی گیس سلنڈر سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا ایل پی جی گیس سلنڈر سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی متعدد کو بھاری جرمانے جبکہ دو پوائنٹ کو سیل کردیا گیا،
اوور چارجنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی حکومتی احکامات پر عملدرآمد اور عوام کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی نمائندہ جہلم نیوز سہیل انجم قریشی سے گفتگو۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا ایل پی جی گیس سلنڈر سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے مختلف ریٹیلرز اور پلانٹ کو بھاری جرمانے کیے۔ اور دو پوائنٹ کو سیل کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے نمائندہ جہلم نیوز سہیل انجم قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایل پی جی گیس سلنڈر ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو دکانوں کو سیل کر دیا، جبکہ کئی ریٹیلرز اور پلانٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے ایل پی جی گیس پلانٹ مالکان، اور ڈیلرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومتی مقررہ نرخوں کے مطابق ہی گیس فروخت کریں۔اور اپنے سیل پوائنٹس پر اوگرا کے نرخ آویزاں کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے پلانٹ اور دکانوں کو فوری سیل کر دیا جائے گا اوور چارجنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد اور عوام کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔