دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، خریداری کے لیے آنے والے شہری بھکاریوں سے تنگ ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم خریداری کے لیے آتے ہیں تو بھکاری گھیر کر زبردستی پیسے وصول کرتے ہیں اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں بچوں،نوجوان لڑکیوں،ہٹے کٹے مردوں اور خواتین پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں بھکاریوں کی بڑی تعداد نے دینہ شہر کا رخ کرلیا،کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار ہے چند ماہ پہلے پولیس کی جانب سے پیشہ ور اور عادی بھکاریوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی گئی تھی اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرکے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن پھر سے اب دوبارہ شہر میں بھکاریوں کی بھرمار ہے جن میں معصوم بچے،نوجوان لڑکیاں،ہٹے کٹے مرد، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں جو صبح سے شام تک بازاروں،لاری اڈوں،ہسپتالوں اور مساجد کے باہر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اور موقع ملتے ہی یہ لوگ کسی بھی قسم کی واردات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اہلیان دینہ کی عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
0