دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں سبزیاں، فروٹ، گوشت، انڈے اور دودھ مہنگے داموں فروخت ہونے لگے دکاندار ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کر رہے ہیں شہریوں کا وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں سبزیاں، فروٹ، گوشت، انڈے اور دودھ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں دکاندار من مانے ریٹ وصول کرنے لگے انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے اوپر سے دینہ میں ہر دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مقامی انتظامیہ بھی ان ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے دینہ کی عوام نے وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دکاندار جو ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت نہیں کررہے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کے لیے دودھ اور سبزیاں تو آسانی سے خرید سکیں۔
0