0

جہلم نیوز کی خبر پر سی او ہیلتھ کا نوٹس ,ڈینگی کی خبر پر سی او ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوئے سپرے ٹیمیں دینہ روانہ

دینہ (سہیل انجم قریشی سے)جہلم نیوز کی خبر پر سی او ہیلتھ کا نوٹس ,ڈینگی کی خبر پر سی او ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوئے سپرے ٹیمیں دینہ روانہ کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ جہلم نیوز پر ڈینگی کے حوالے سے خبر پر سی او ہیلتھ نے فوری نوٹس لیا اور سپرے ٹیمیں دینہ روانہ کی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سپرے ٹیموں نے کیانی اسٹریٹ ،داتا مسجد گلی اور بلدیہ گلی میں مختلف گھروں میں جہاں ڈینگی کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھی سپرے کیا گیا اس کے علاوہ ٹیموں نے گلیوں میں بھی سپرے کیا اس حوالے سے انسپکٹر ہیلتھ نے سروے کیا تو پتہ چلا کہ دینہ کی گلیوں کے بہت برے حالات ہیں بلدیہ دینہ شہر کی گلیوں کی صفائی کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں گلیوں میں نالیوں کا پانی باہر نکلا ہوا ہے اور بعض جگہ تو نالیاں مکمل بند ہیں جو کہ انتظامیہ کی نااہلی سے جس سے مچھروں مکھیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اہلیان دینہ کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دینہ کی گلیوں محلوں کی نالیوں کی صفائی کے لیے مقامی انتظامیہ کو سختی سے حکم نامہ جاری کیا جائے۔