دینہ(سہیل انجم قریشی سے) رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں حسب ہدایت سی ای او ہیلتھ جہلم میاں مظہر حیات سموگ کے خلاف ریلی نکالی گئی ہیلتھ سینٹر کے تمام ملازمین اور ڈاکٹرز صاحبان نے اس ریلی میں شرکت کی ارشاد تونیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر دینہ اور انچارج سینٹر ڈاکٹر سلیمان نے ریلی کے انتظامات کیے تھے انتہاہی مہذب طریقے سے ریلی کا اغاز ہوا مذکورہ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کی تمام موجود لوگوں میں ڈاکٹر ارشاد تونیو اور ڈاکٹر سلیمان نے ماسک تقسیم کیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بھی متعدد لوگوں کو ماسک دیے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سموگ کے خلاف محکمہ صحت کی دی ہوہی ہدایات پر عمل کریں باہر نکلتے وقت ماسک کا پہننا انتہاہی ضروری ہے رات کو نیند کرنے سے قبل گرم پانی کا استعمال کر کے روزانہ غرارے کیاکریں جب تک سموگ وجود رکھتی ہے باہر جانے سے اجتناب کریں۔
0