0

انجمن بہبودی مریضاں دینہ نے جی ٹی روڈ پر55 واں فری ائی کیمپ لگایا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)انجمن بہبودی مریضاں دینہ نے جی ٹی روڈ پر فری ائی کیمپ لگایا یہ 55واں فری کیمپ تھا ہر سال اس کیمپ سے سینکڑوں مریض مفت آپریشن کرواتے ہیں تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر تھی لوگوں کی اکثریت صبح سویرے ہی کیمپ میں پہنچ گئی تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا مقررین نے انتہائی خوبصورت انداز میں فری ائی کیمپ لگانے والی شخصیات کا ذکر کیا مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن بہبود مریضاں دینہ کا ہرسال فری ائی کیمپ لگانا بہت بڑا قدم ہے ایک فری ائی کیمپ پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں یہاں سے علاج کروانے والے تمام مریض بعد از آپریشن دوبارہ بینائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں بلاشبہ اللہ کے نزدیک یہ ایک بہت پسندیدہ فعل ہے تقریب ہر حوالے سے قابل تعریف تھی اس تقریب کے انتظامات ڈاکٹر شوکت سمیت سماجی شخصیات نے کیے پھے تقریبا چار سو مریضوں کو چیک کیا گیا اور کچھ مریضوں کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا۔