0

انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے دینہ میں ڈینگی کے وار تیز ہونے سے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا

دینہ (سہیل انجم قریشی سے) انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے دینہ میں ڈینگی کے وار تیز ہونے سے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا انتظامیہ کی طرف سے مچھر مار سپرے نہ کیا گیا جس سے ڈینگی نے دینہ شہر میں پنجے گاڑ لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں ڈینگی مچھروں کی بھر مار ہے جس سے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے مچھر اور مکھیوں سے شہری بیمار پڑ رہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب،صوبائی وزیر صحت اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ سے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھوا کر مچھر مار سپرے کروایا جائے اور انتظامیہ کو بھی غفلت کی نیند سے جگایا جائے۔