دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں
ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔
0