دینہ(سہیل انجم قریشی سے) گندم بیج اور کھاد مہنگی، کسان مسائل کا شکار غلہ منڈی دینہ میں بیج اور کھاد خریدنے کے لیے آنے والے کسانوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیج اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ گندم کی بوائی اچھے طریقے سے کی جائے۔تفصیلات کے مطابق گندم بیج اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کسان پریشان ہیں غلہ منڈی دینہ میں بیج اور کھاد کی خریداری پر کسانوں کا کہنا تھا کہ گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہوتے ہی کسانوں کو مہنگائی نے دبوچ لیا اپنی گندم 2500روپے فی من فروخت کی اور گندم بیج ہمیں 5600/6000 فی من اور کھاد 12000 روپے فی بیگ مل رہا ہے پیج اور کھاد ہمارے لیے خریدنا ناممکن ہو چکا ہے ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ گندم بیج اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
0