دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میونسپل کمیٹی کے آفسران کی نااہلی کے باعث سبزی منڈی کی ملحقہ آبادی مشہور جامع مسجد گلزارِ مدینہ رحمان آباد محلہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا علاقہ مکین دورہ جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں کچی اور خستہ حال گلیاں،گلیوں میں سیوریج کا کھڑا پانی جوہڑ کی صورت اختیار کرچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی دینہ کے آفسران کی نااہلی کی وجہ سے رحمان آباد محلہ میں گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے پیدل چلنےوالے افراد سمیت گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو بھی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے، شہری آئے روز مونسپل کمیٹی دینہ کے آفسران کو اپنے مسائل بارے تحریری طور پر متعدد درخواستیں دے چکے ہیں مگر کوئی بھی ان کی بات تک سننے کو تیار نہیں ،سیوریج کے ناقص نظام کے ستائے ہوئےمکینوں نے میڈیا کو اپنے درمیان موجود پا کر پھٹ پڑے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے لوگ آتے ہیں اور مسئلہ کو بغیر حل کیے واپس چلے جاتے ہیں ہمارا مسجد تک جانا محال ہو گیا ہے تعفن زدہ اور آلودہ پانی سے مچھروں کی بہتات ہو رہی ہے گزرنا دشوار ہے بچے کیچڑ میں گر رہے ہیں کاروبار درہم برہم ہے لیکن انتظامیہ کو کوئی سروکار نہیں مزید علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ بارش ہو تو پانی گھروں میں آ جاتا ہے جس کے سبب فرنیچر اور قیمتی سامان خراب ہو جاتا ہے ناقص پلاننگ کے سبب اس علاقہ میں سیوریج کا پانی زیادہ جمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر اور موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں عملہ صفائی کہیں نظر نہیں آتا علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے ذمہ داران صرف فوٹوسیشن تک محدود ہیں جبکہ رحمان آباد میں سیوریج اور صفائی کے میونسپل کمیٹی کا عملہ کبھی نظر نہیں آیا محلہ رحمان آباد میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور سیوریج کے گندے پانی نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا علاقہ گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے علاقہ کے مکینوں کیلئے زندگی اذیت کا پہاڑ بن کر رہ گئی ہے علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے متعلقہ انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لے کر سیوریج سسٹم بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
0