دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے گاٶں ججیال میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نےجماعت پنجم کے طالب علم کو کچل ڈالا بچہ حسن علی ولد محمدسفیرعمر 12سال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔یہ افسوسناک حادثہ ڈومیلی کے گاٶں ججیال میں پیش آیا بچہ سکول میں بیگ رکھ کرتین دوستوں کے ہمراہ باہر آیا۔ حسن روڈ کراس کرتے موٹرساٸیکل کی ذد میں اگیا حادثے کے نتیجے میں حسن کو شدید چوٹیں آئیں، اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا حسن چندڑ گاٶں کا رہاٸشی تھا حسن کی نمازجنازہ آباٸی گاٶں چندڑ میں ادا کردی گٸی جس میں علاقہ بھرسے سیاسی, سماجی, کاروباری, مذہبی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدد نے شرکت کی۔
0