0

دینہ چیف آفیسر بلدیہ اور ایم او آئی کی آشیر باد سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا قابض

دینہ( سہیل انجم قریشی سے) دینہ چیف آفیسر بلدیہ اور ایم او آئی کی آشیر باد سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا قابض، اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات صرف فوٹو سیشن تک محدود شہریوں کا اعلی حکام سے تجاوزات ختم کروانےاور شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مین بازار، منگلا روڈ، سروس روڈ اور ریلوے روڈ پر تجاوزات اور گندگی کے ڈھیروں کی بھر مار ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے رکشے والے مین بازار میں داخل ہو کر بازار کا سارا راستہ بند کر دیتے ہیں جس سے شہریوں کا بازار سے گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے خاص طور پر مین بازار میں خواتین کو شاپنگ کے دوران کافی مشکل پیش آتی ہیں شریوں نے وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ شہر کو تجاوزات مافیا سے پاک کروایا جائے اور صفائی کے نظام کو بھی بہتر کیا جائے۔