0

حکومت پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت دینہ میں قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والے شہریوں میں چیک تقسیم کیے گئے


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)چیرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس ایم این اے بلاول اظہر کیانی اور سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نےحکومت پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت دینہ میں قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والے شہریوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ضلع جہلم کے مختلف مقامات میں ایسی تقریبات ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں معاشی بدحالی کا شکار لوگ زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں گے جن لوگوں کو چیک دیے جا رہے ہیں وہ میرٹ پر اترتے ہیں سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور عرفان خالد تحصیلدار دینہ نے ایم این اے کا استقبال کیا بلال اظہر کیانی ایم این اے نے اپنے دست مبارک سے خواتین کو چیک دیےاس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پندرہ لاکھ روپے میرٹ پر غریب لوگوں کو مکان بنانے کیلئے دیے جا رہے ہیں اس موقع پر تمام مقامی سیاسی قیادت موجود تھی۔