دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسد ہارون انسپیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے دینہ چوک پر تمام ایسے رکشے جن کے کاغذات نہیں تھے ٹریفک پولیس انچارج مرزا نعمان کی معاونت سے ان کے خلاف ایکشن لیا چند روز سے یہ خبر چل رہی تھی کہ اکثریت رکشہ والوں نے کاغذات وغیرہ نہیں بنا رکھے اسد ہارون اور مرزا نعمان نے بلا امتیاز ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنا شروع کردی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہر شخص گاڑی کے کاغذات رکھنے کا پابند ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے ہی ان لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جو پراپرٹی ٹیکس دینے میں غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
0