0

دینہ میں تجاوزات کے خلاف ہونے والا آپریش بے سود ثابت ہوا چند دنوں میں ہی انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا پھر سےقابض ہو گئی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں تجاوزات کے خلاف ہونے والا آپریش بے سود ثابت ہوا چند دنوں میں ہی انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا پھر سےقابض ہو گئی میونسپل کمیٹی دینہ کی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سمیت اعلی حکام کو سب اوکے کی رپورٹ پیش کرنے لگی جبکہ شہر کے حالات اس کے برعکس دکھائی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مین بازار، منگلا روڈ، سروس روڈ اور ریلوے روڈ پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کروا دیا تھا لیکن میونسپل کمیٹی دینہ کی انتظامیہ کی آشیرباد سے پورے شہر میں ایک بار پھر تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مین بازار میں پیدل چلنا بھی محال ہے دکانوں کے آگے ٹھیے لگے ہوئے ہیں جن سے دکان دار ہزاروں روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ کو بھی خوش کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ اعلی حکام کے احکامات پر وقتی طور پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتی ہے فوٹو سیشن کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے اور کچھ دیر بعد پھر سے تجاوزات قائم ہو جاتی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ شہر کو تجاوزات مافیا سے پاک کروایا جائے تاکہ شہری باآسانی خریداری کر سکیں۔