جہلم (جرار حسین میر سے)دینہ پیر بھچر شریف کی معروف سماجی شخصیت امجد مسعود شاہ کے بڑے صاحبزادے حسیب الرحمن شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے حسیب الرحمن شاہ کی شادی پیر سید فیصل شاہ کی صاحبزادی کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پائی اور ولیمہ کی تقریب منگلا روڈ کے نجی میرج ہال میں منعقد کی گئی، جہاں پر مہمانوں کیلئے سجائے گئے استقبالیہ پر سہیل عثمان شاہ، عدنان پیرزادہ، عاقب سعید شاہ؛ پیر ظہور شاہ عمران خالد پیرزادہ، ثقلین شاہ، توصیف شاہ، آفاق شاہ،سمیت برادری کی معزز شخصیات نے میزبان امجد مسعود شاہ کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا ، دعوت ولیمہ کی تقریب میں خاندان کے افراد سمیت مذہبی سیاسی و سماجی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمانوں کی تواضع بڑے اہتمام اور پر وقار تقریب سے کی گئی تمام شرکاء نے نو بیاتے دولہا حسیب الرحمن شاہ کو ازدواجی زندگی پر مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، حسیب الرحمن شاہ اور ان کے والد امجد مسعود شاہ نے تمام آنیوالے مہمانوں کا دلی شکریہ اداکیا
0