0

اے ڈی سی جی صبا سحر کی زیر صدارت اجلاس منعقد

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) اے ڈی سی جی صبا سحر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں روٹی نان ، دالوں ، گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں بارے بریفنگ دی گئی ۔ جبکہ زائد قیمتوں کی وصولی پر کئے گئے جرمانے اور دیگر قانونی کارروائیوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ جس پراے ڈی سی جی صبا سحر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھیں اور روٹی کی مقررہ قیمت ہر ہوٹل ، ریسٹورنٹ ، تندور پر واضح طور پر درج کروایں اور اس معاملے میں قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کروا کے ان کے کاروبار سیل کریں ۔