دینہ(سہیل انجم قریشی سے)گزشتہ روز سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سبزی منڈی دینہ کے قریب پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں شیڈول کے مطابق پولیو مہم کے تحت پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا ڈاکٹر ارشاد تونیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے استقبال کیا ڈاکٹر ارشاد تونیو نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو پولیو مہم کے متعلق مکمل تفصیل سے معلومات فراہم کی اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے محکمہ صحت کی طرف سے جاری مہم بسلسلہ پولیو کے قطرے پلانے کی تعریف کی خواتین کی اکثریت نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بلاشبہ انتظامات انتہائی معیاری تھے۔
0