0

دینہ میں ایسے تعلیمی ادارے جس میں طلبہ کے بہترین کردار،خوداعتمادی اور نظم و ضبط دیکھنے کی امید نہیں کر رہی تھی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں ایسے تعلیمی ادارے جس میں طلبہ کے بہترین کردار،خوداعتمادی اور نظم و ضبط دیکھنے کی امید نہیں کر رہی تھی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دی لائسیم سکول منگلا کیمپس دینہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و حلف برداری سکول کونسل کی رنگا رنگ تقریب منعقدہوئی،تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر تھیں-تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کہا کہ جس معیار کی تعلیم اس ادارے میں دی جارہی ہے وہ لائق تحسین ہے دینہ میں ایسے تعلیمی ادارے جس میں طلبہ کے بہترین کردار ، خوداعتمادی اور نظم و ضبط دیکھنے کی امید نہیں کر رہی تھی کسی کو تعلیم دینا ایک صدقہ جاریہ ہے ڈائریکٹر عمر اعجاز خان نے اس موقع پر والدین کے تعاون کی تعریف کی اور سکول انتظامیہ کو ایک اچھا پروگرام منعقد کروانے پر مبارکباد دی سکول پرنسپل میڈم عائشہ وحید نے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر ، ڈائریکٹر عمر اعجاز خان اور خاص طور پر والدین کا اس تقریب کی رونق بڑھانے پر شکریہ ادا کیا جبکہ سکول کونسل اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد دی-