دینہ(سہیل انجم قریشی سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شہر شہر مظاہروں کا انعقاد کیا گیا دینہ میں بھی مین چوک پر مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری سمیت دینہ کی مرکزی قیادت اور ارکان و کارکنان کے علاؤہ عام شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی مولانا عبد المجید اور ڈاکٹر قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے اور عالمی مسلم قوتوں کو بھی مل کر فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کو فوری رکوانا چاہیے فلسطینیوں کو ان کا حق دلوایا جاۓ اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔
0