دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار پٹوار خانہ کا وزٹ کیا پٹواری چوہدری امجد حسین نے اسسٹنٹ کمشنر کو پٹوار خانہ کی خستہ حالی پر بریف کیا اسسٹنٹ کمشنر کی پٹوار خانہ کی پرانی اور کافی بوسیدہ بلڈنگ کو تعمیر کروانے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے مین بازار پٹوار خانہ کا وزٹ کیا پٹواری چوہدری امجد حسین نے پٹوار خانہ کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو بتایا کہ پٹوار خانہ بہت پرانا ہے اور اس کی حالت بہت خراب ہو چکی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ جلد اس حوالے رپورٹ کریں میں پوری کوشش کروں گی کہ پٹوار خانہ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چیف آفیسر بلدیہ دینہ گلشن نورین،ایم او آئی سہیل اشرف اور میاں سہیل احمد کے ساتھ مین بازار دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تجاوزات کرنے والوں کے خلاف جرمانے کرکے انھیں وارننگ بھی جاری کی گئی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی مین بازار میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا گیا تھا لیکن پھر سے تجاوزات قائم ہو گئی تھی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی مستقل حل نکالا جائے مکمل طور پر تجاوزات کو ختم کیا جائے تاکہ شہری باأسانی مین بازار سے گزر سکیں۔
0