دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہریوں سے عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو رہا ہے جس سے کچہریوں سے درخواست گزاروں کی تعداد کم ہو رہی ہے پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپہ کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ضلع جہلم کو عوام کے تعاون سے جرائم سے پاک کریں گے عوام کے مسائل میرٹ پر حل کر رہے ہیں شکایات پر تفتیشی کو شوکاز کا نوٹس۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپہ کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی اور شکایات پر تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا، ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے اور متعلقہ افسران ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے اور کھلی کچہریوں سے عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو رہا ہے۔
0