دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 2024ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر، محمد الیاس ڈار، ذیشان ندیم جرال ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس، احتشام کیانی ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس، فاروق جوئیاں، چوہدری شجاعت ابرار، مرزا کبیر، چوہدری فرخ ضیاء کمال تھے، تقریب میں دینہ کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے تمام صحافیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے مثبت صحافت کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، تقریب سے الیکٹرانک میڈیا کے صدر رب نواز گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل دور میں صحافت کرنا آسان کام نہیں ہے آج جس لگن اور جدت کے ساتھ تحصیل دینہ کے صحافی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہ ایک قابل تحسین عمل ہے، تقریب سے دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ نے کہا کہ صحافی ہمیشہ یاد رکھے کہ آپ کا کردار اور آپ کا ورک آپ کو زندہ رکھتا ہے ہمیشہ مثبت صحافت ہی آپ کی پہچان ہے، تقریب سے الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری ماجد آفریدی، چیئر مین جرار حسین میر، الیاس ڈار، احسان جنجوعہ، ذیشان ندیم جرال و دیگر نے بھی خطاب کیا، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر و دیگر نے صحافیوں میں ایوارڈ تقسیم کیے جس پر دینہ کے صحافیوں نے دینہ الیکٹرانک میڈیا کے اس اقدام کو سراہا۔
0