جہلم( جرار حسین میر سے )شہر دینہ کی ہر دل عزیز شخصیت مرزا زاہد محمود ناگی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز جب وطن پہنچے تو انکے گھر پر بڑی تعداد میں دوست احباب اور عزیزو اقارب نے ان کا شایان شان استقبال کیا، شہر دینہ کی مختلف سیاسی مذہبی سماجی شخصیات کی جانب سےان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز تحصیل پریس کلب دینہ کے صدر جرار حسین میر اوردینہ کے سینیر ترین صحافیوں کا وفد ان کو مبارکباد دینے کے لیے گیا دلی مبارکباد دینے کے بعد ہار پہناہے گے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا – مرزا زاہد محمود ناگی نے حرمین شریفین حاضری کے دوران ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور روضہ رسول ؐ پر حاضری دی ،اس موقع پر مرزا زاہد محمود ناگی کا کہنا تھا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد میرے جو جذبات ہیں انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک اچھا سفر ہے اور میری دعا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور میرے دوست احباب کو بھی عمرے کی سعادت حاصل ہو، مزید انکا کہنا تھا کہ اللہ کی رضا کے بغیر کوہی شخص اس نوعیت کی سعادت حاصل نہیں کر سکتا ان کا کہنا تھا کہ میری تو صرف ایک ہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو اپنے گھر انے کی دعوت دے ان کا کہنا تھا کہ دنیاوی زندگی عارضی ہے لہذا اخرت کی ہر وقت تیاری کرنی چاہئے نفلی عبادات کے ساتھ مخلوق خدا کی خدمت کرنا ایک عظیم وصف ہے
0