پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پاکستان مسلم لیگ نون کا ایک ادنی سا کارکن اور میاں محمد نواز شریف کا سپاہی ہوں میری پہلی اور اخری پارٹی مسلم لیگ نون ہے میں سی ایم پنجاب مریم نواز صاحبہ اور پی ایم میاں محمد شہباز شریف سے اہل حلقہ کی طرف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خدارا ہمارے زیر تعمیر للہ انٹرچینج جہلم روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جو کہ عرصہ اڑھائی سال سے التوا کا شکار ہے کھیوڑہ سالٹ مائن ایشیا کی دوسری بڑی مائن ہے اور اللہ نے اس حلقے کو کافی ساری معدنیات سے نوازا ہوا ہے اور یہ حلقہ شروع سے ہی مسلم لیگ نون کا قلعہ مانا جاتا تھا لیکن میں اپنے پارٹی قائدین کو بتانا چاہتا ہوں اس حلقے سے اپ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس قلعے میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اگر اس کے باوجود بھی اپ اس حلقے کو نظرانداز کرتے ہیں تو ائندہ عوام کا سخت رد عمل ائے گا پنڈ دادن خان یوتھ موومنٹ اپنی اواز ہر فورم پر بلند کر رہی ہے اور اپ تک پہنچ بھی رہی ہے مریم نواز صاحبہ اس یوتھ موومنٹ کی فریاد سنیں اور اس روڈ کے فنڈ بحال کیے جائیں کسی کے بھی گھر کی خوبصورتی کا اندازہ اس کے دروازے سے لگایا جاتا ہے افسوس کہ ہمارا دروازہ ہی ٹوٹا پڑا ہے تو اندر سے گھر کا کیا حال ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل پنڈ دادن خان کے نائب صدر اعجاز احمد مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ سالٹ مائن کو دیکھنے کے لیے پوری دنیا سے لوگ اتے ہیں یہ علاقہ سیر و تفریح کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتا ہے اب وقت کے بادشاہ اپ ہیں ہم سی ایم مریم نواز صاحبہ اور پی ایم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی للہ انٹرچینج سے بائی روڈ اس قدرت کے شاہکار کو دیکھیں شاید اس حلقے پر اپ کو رحم اجائے اس روڈ کی وجہ سے اس حلقے کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں اس حلقے کا ایک واحد راستہ یہ روڈ ہی ہے اور بارشوں میں یہ بالکل بند ہو جاتا ہے اس روڈ کی وجہ سے لوگ یہاں پر رشتہ داری کرنے سے قاصر ھیں کافی سارے ڈلیوری کیس ہاسپٹل تک پہنچ ہی نہیں پاتے لوگ ذہنی اذیت کا شکار بن چکے یہ تحصیل بھی پنجاب کا حصہ ہے اپ کے لیے یہ کوئی بہت بڑا کام نہیں ہے جو کہ نہ ہو سکتا ہو ہم اپنی پارٹی کے حق میں کوئی سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائیں تو ہم سے بار بار روڈ کا سوال کیا جاتا ہے جس سے ہم لاجواب ہو جاتے ہیں ہمارے دائیں بائیں سب ضلعوں میں روڈ بن رہے ہیں تو پھر یہ ذلالت ہمارے حلقے میں ہی کیوں خدارا تحصیل پنڈ دادن خان کو اس کا حق دیا جائے
0