0

اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے طلباء و طالبات کے لیے “اسٹار آف ادبستان ایوارڈ 2024ء ” تقریب کا انعقاد کیا گیا

پنڈ دادنخان( ملک ظہیرا عوان) بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم ادبستان اور ٹریس اکیڈمی کے اشتراک سے اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے طلباء و طالبات کے لیے “اسٹار آف ادبستان ایوارڈ 2024ء ” تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد تحسین اور ڈائریکٹر ادبستان تنظیم آکاش علی مغل تھے،اردو کے مضمون میں سیدہ آل زہرہ علی، علیزہ طاہر، ایمن ظہیر، حریم فاطمہ، علین گلگتائے، محمد ریحان اور انعم طاہر کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر اسٹار آف ادبستان ایوارڈ 2024ء سے نوازا گیا ہے، ڈائریکٹر ادبستان تنظیم آکاش علی مغل اور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد تحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور آئین کی رو سے اسے سرکاری زبان کا درجہ بھی حاصل ہے مگر آزادی کے بعد اب تک اردو ہماری دفتری زبان نہیں بن سکی بلکہ اردو زبان اب تک ذریعہ تعلیم کا درجہ بھی حاصل نہ کر سکی۔