پنڈدادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر میرا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنڈدادن خان شہر کے دو نواحی گاؤں سہوترہ اور ڈفر کو ماڈل ویلج بنادیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کیا اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین بھی ان کے ہمراہ تھیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ نالیوں اور گلی میں گند پھینکنے کی بجائے ڈمپنگ پوائنٹ پر کچرا پھینکیں للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ سے متعلق سوال پر ڈپٹی کمشنر رملہ علی کا کہنا تھا کہ للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ کو دوریہ سے سنگل سڑک کی پروپوزل میڈیم سی ایم مریم نواز کے پاس پہنچ گئی ھے جیسے ہی سمری پاس ہو گی اور فنڈز ملتے ہی للہ جہلم سنگل سڑک کے منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا ٹوبھہ ٹراما سنٹر اور جہلم ٹراما سنٹر پر تاحال تعمیراتی کام بندہے اور یہ کارڈیک سنٹر میں تبدیل ہو رہے ہیں
0