دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی علاقہ پیر شاہ وسن کے قریب کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم تین افراد زخمی ہو گیے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر شاہ وسن کے مقام پر موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ حادثہ کا شکار ہو گئے جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122 نے زخمی ہونے والے افراد کو آر ایچ سی دینہ منتقل کر دیا ہے زخمی ہونے والوں میں ابرار ولد ذاہد عمر 20 سال،راشد ولد رسالت عمر 28سال،سمیرا بی بی زوجہ عامر عمر 35 سال شامل ہیں۔
0