0

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ماڈل دیہات کا افتتاح کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ماڈل دیہات کا افتتاح کر دیا ۔ تحصیل دینہ میں خورد مغل آباد اور پنڈوری کو ماڈل ویلج قرار دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل دینہ کے دو دیہات خورد مغل آباد اور پنڈوری کو ماڈل ویلج بنا کر افتتاح کر دیا گیا اس حوالے سے دونوں دیہاتوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر تھیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کی ترقی و خوشحالی اور سہولیات سے آراستہ کرنے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے اس سے قبل ستھرا پنجاب مہم کے تحت تمام دیہاتوں اور یونین کونسلز میں صفائی مہم جاری ہے ماڈل قرار دئیے جانے والے دیہاتوں میں شہروں جیسی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر اہل علاقہ نے جدید سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کو شکریہ ادا کیا۔