دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جہلم فورم دینہ برانچ کے تحت ہارون افضل کھٹانہ صدر جہلم فورم (یوکے) کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم جہلم فورم ضلع بھر میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور 141 پینے کے پانی کے منصوبے مستحق آبادیوں کے لئے مکمل کر چکی ہے صحت کے حوالے سے کسیال میں جہلم فورم کاہسپتال بھی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے ،نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فٹبال، ہاکی اور کرکٹ کے ٹورنامنٹس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ،سپیشل افراد کے لئے سہ ماہی بنیادوں پر ویل چئیرز بھی مہیا کی جاتی ہیں اس کے علاوہ جہلم فورم کی طرف سے مستحق ،یتیم بچیوں اور بیوہ خواتین کو شعور ویلفئیر سنٹر مفتیاں دینہ میں مفت ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے باعزت روزگار کما سکیں۔جہلم فورم (یوکے) کے نومنتخب صدر ہارون افضل کھٹانہ کے پاکستان وزٹ کے موقع پر سلیم انور کسانہ آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم دینہ برانچ نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں جہلم فورم کے عہدیداران،ممبران اور جہلم کی فلاحی تنظیمات کے نمائندوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور ہارون افضل کھٹانہ کو صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں ڈاکٹر عصمت جاوید ملک(صدر جہلم فورم ) چوہدری غلام احمد زمرد، بریگیڈیئر تصور حسین، سید توقیر آصف شاہ،اظہر چوہدری، سید طاہر شاہ، مہر خادم حسین ،کرنل نعیم میاں، وسیم بیگ، افتخار مغل، سعدیہ نیلم کیانی، بشری انور، محمد صدیق، میاں مبشر، میاں محمود،چوہدری عنصر ایڈووکیٹ، میاں واجد عظیم،عمران وائیں، عابد بٹ ایڈووکیٹ، انجنیئر حاجی صفدر، عابد دھمیال اور چوہدری اعجاز(سابق کونسلر یوکے) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
0