0

دینہ صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈمپنگ پوائنٹ کو صاف کروا کر خوبصورت گراؤنڈ کی صورت میں تبدیل کر دیا گیا

جہلم( جرار حسین میر سے )صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے خصوصی ٹاسک لدھڑ یونین کونسل جہاں 50 سال پرانے ڈمپنگ پوائنٹ جو کہ شہری کی ذاتی ملکیت پلاٹ تھا جو کہ نکودر چوک کی خوبصورتی کو ماند کیے ہوئے تھا انچارج یونین کونسلز ضلع جہلم عظمت فرید کے جب نوٹس میں دیاتو انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوتے شب و روز محنت کر کے اس ڈمپنگ پوائنٹ کو صاف کروا کر خوبصورت گراؤنڈ کی صورت میں تبدیل کیا جس پر اہل علاقہ نے عظمت فرید کی اس کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لدھڑ یونین کونسل میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کہ ویژن کے مطابق خوبصورت کام کروایا اس خوبصورت کام میں یونین کونسل کی سیکرٹری میڈم صائمہ یونین کونسل کا عملہ اہل علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ کامران سیاب کو بھی خوب خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اس مرکزی کام میں کردار ادا کیا اب اس پلاٹ کو خوبصورت پلانٹ لگا کر خوبصورت پارک کی صورت بنایا جائے گا