دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ستھرا پنجاب مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی کاروائی ، پلاٹوں سے کچرا ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے عوامی شکایات پر نکودر میں عرصہ دراز سے پبلک مقام پر کچرے کے بڑے ڈھیر کو ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے موقع پر نگرانی کرتے ہوئے کئی ٹرک کچرا ہٹا کرکے پلاٹ میں مٹی ڈلوا کر اہل علاقہ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کر دیا ۔ جس پر اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
0