0

دینہ چند منٹوں کی بارش نے تباہی مچا دی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ چند منٹوں کی بارش نے تباہی مچا دی نالیاں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے منگلا روڈ ریلوے روڈ مین بازار دریا کا منظر پیش کرنے لگے.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا نیا محلہ ریلوے اسٹیشن سمیت ہر گلی محلے میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گھروں میں داخل ہو گیا انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے گلیاں محلے تالاب میں تبدیل ہو گیے جبکہ منگلا روڈ، ریلوے روڈ ، مین بازار اور جی روڈ پر واقع دکانیں پانی میں ڈوب گئیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو متحرک کیا جائے کہ جب بارشیں شروع ہونے والی ہو تو نالے نالیوں کی صفائی کرا دی جائے تاکہ شہری نقصان سے بچ سکیں۔