0

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کی کاروائی،ناقص صفائی، مہنگے داموں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کی کاروائی،ناقص صفائی، مہنگے داموں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے عوامی شکایات پر دینہ جی ٹی روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے متعدد ہوٹلوں جن کی ناقص صفائی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانے کیے گئے اور بعض دوکانداروں کو بھی مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر جرمانے کیے گئے، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھی چاہئے کہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف دوکانداروں کو واضع کیا کہ اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کے ہمراہ پٹواری چوہدری امجد بھی ہمراہ تھے۔