0

دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا روڈ پر حادثہ،موٹر سائیکل سلپ ہونے سے33 سالہ نوجوان جاں بحق


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا روڈ پر حادثہ،موٹر سائیکل سلپ ہونے سے33 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 نے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 33 سالہ نوجوان عثمان طارق ولد طارق محمود کا موٹر سائیکل سلپ ہو گیا طارق محمود نیچے گر گیا جس کو شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔