0

دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش وجذبہ سے منایا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش وجذبہ سے منایا گیا اس موقع پر دینہ شہر میں جلوس بھی نکالے گئے جن کی قیادت پیر زکریا نعمانی نے کی جگہ جگہ اسٹیج بنائے گئے جہاں پر سرکار کی آمد بارے میں پیر ذکریا نعمانی نے خصوصی خطاب فرمایا شہر بھر میں عاشقان رسول نے لنگر اور مٹھائیاں تقسیم کی چوک چراہوں،گلیاں بازاروں کو سجادیا گیا دینہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات دیکھائی دیے دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صحافیوں سمیت تحصیل دینہ کی مختلف تنظیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔