0

دینہ کے نواحی گاؤں کٹیام کا رہائشی 24 سالہ نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی گاؤں کٹیام کا رہائشی 24 سالہ نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی گاؤں کٹیام کا رہائشی 24 سالہ نوجوان بسم اللہ ولد خوشحال خان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔